بھٹکل:15/فروری (ایس او نیوز)سماج میں جو کچھ اچھا برا ہوتا رہتاہے اور سماجی کھردرے پن کی تصحیح کرتے ہوئے ادب انہیں راہ راست پر لانے کا کام کرتا ہے۔ سماج ہمہ جہت ترقی کے لئے ادب لازمی ہونے کا خیال رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے ظاہر کیا۔
وہ یہاں شرالی کے الویکوڑی کی شری درگاپرمیشوری ہال میں بھٹکل تعلقہ سطح کے 8ویں کنڑا ساہتیہ سمیلن کاافتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ادیبوں پر بھی اہم ذمہ داری ہے ۔ سماج ادب اور ادیبوں کی قدر کرتاہے ، ان کی تہنیت کرتے ہوئے سماجی سطح پر ادب کو فروغ دینے کا کام کرتاہے۔ مقامی ادیب اپنے سیاسی نظریات کو بالغ نظر ی عطا کرنے میں معاون ثابت ہوئے ہیں۔ جانپد کے ماہر ڈاکٹر این آر نایک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں کنڑا کا بہت برا حال ہے ، خود ریاستی صدرمقام بنگلورو میں ہی کنڑا زبان میں کمی آرہی ہے۔ کنڑیگاس میں جدوجہد کا حوصلہ کم ہورہاہے۔ تمل ناڈو میں جلی کٹی کے لئے کئے گئے جدوجہد کے بعد ہمیں کمبلا کے تعلق سے شعور بیدار ہونے کی بات کہی۔ ادیب ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک، بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار، شرالی گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک، مندر انتظامیہ کےالویکوڑی نارائن دئیمنے ، راماموگیروغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ضلع ساہتیہ پریشد کے صدر اروند کرکی کوڑی نے کلیدی خطاب کیا۔ بھٹکل کنڑا ساہتیہ پریشد کے گنگادھر نائک نے استقبال کیا۔ شری دھر شیٹھ نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ سکریٹری ایم پی بھنڈاری نے سمیلن کے صدر کا تعارف پیش کیا۔ گنیش یاجی نے شکریہ اداکیا۔ استاد پرمیشور نائک اور منجولا شرور نے نظامت کی۔ پروگرام سے پہلے سمیلن کے صدر امیش منڈلی نائک کو درگا پرمیشوری ہائی اسکول سے ہال تک جلوس کی شکل میں لایاگیا۔